ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کیلئے اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

غزہ پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کیلئے اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 انور عباس: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے ،اسحاق ڈار آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس آج جدہ میں او آئی سی سیکریٹریٹ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور مستقل نمائندہ برائے او آئی سی فواد شیر نے جدہ ائیرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا، پاکستان کے مستقل نمائندہ برائے او آئی سی فواد شیر بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔

او آئی سی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں فلسطین کی بگڑتی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبوں پر تشویش کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر بات چیت متوقع ہے۔