ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا: دوست کے ساتھ شادی سے انکار، بھائی نے سوتیلی بہن کو مار ڈالا

سرگودھا: دوست کے ساتھ شادی سے انکار، بھائی نے سوتیلی بہن کو مار ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں  بھائی نے دوست کے ساتھ شادی سے انکار  پر  اپنی  سوتیلی بہن کو  زہریلا کھانا کھلا کر  مار  ڈالا اور خود بھی وہی زہریلا کھانا کھا کر خودکشی کرلی۔

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سگے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔

چھوٹا ساہیوال تھانہ پولیس کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی نے سگی بہن کے قتل میں ملوث 3 افراد کے خلاف درخواست میں الزام عائد کیا کہ ہمارا سوتیلا بھائی اپنے دوست سے میری بہن کی شادی کرانا چاہتا تھا۔

 مدعی کے مطابق ملزم نے ہمیں چنیوٹ میلہ دکھانےکے بہانے بلوایا اور دوست سے شادی کرنے کے لیے بہن سے اصرار کیا اور  جب بہن نے انکار کیا تو  اسے ناشتے میں زہر  ملا کر کھلادیا اور خود بھی زہریلا کھانا کھاکر خودکشی کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان فرار  ہوگئےجن کی تلاش جاری ہے ۔