نوجوان شرط جتنے کے لئے جان ہار گیا۔

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیاقت پورمیں نوجوان 1500 کی شرط جتنے کے لئے جان ہار گیا۔

 ترنڈہ محمد پناہ کے قریب  نوجوان نے شڑھی ہوئی نہر عبور کرنے کے لئے پندرہ سو روپے کی شرط لگا کر پنجند نہر میں چھلانگ لگا دی،

22 سالہ نوجوان دوستوں کے ساتھ ہیڈ 82 پر مچھلی کھانے آیا تھا، دوستوں سے نہر کراس کرنے کی شرط لگا کر نہر میں چھلانگ لگادی،

نوجوان پانی کے  تیز بہاؤ کے سبب  لہروں کی نذر ہو گیا۔ نعش تا حال نہیں مل سکی۔

ریسکیو آپریشن شام تک جاری رہا۔ رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن بند کرنا پڑا۔