سٹی 42: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا.
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 236 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 235 افراد زخمی ہوئے۔93 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔142 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔