وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقا ت ، اہم امور پر تبادلہ خیال

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ : وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقا ت ، محسن نقوی نے پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر جین میریٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،برطانیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تعلیم، صحت،ثقافت،افسروں کی ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سانحہ جڑانوالہ اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا جڑانوالہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پنجاب حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان سمیت دیگر شر پسندوں کو گرفتار کیا۔5چرچ بحال کر دئیے گئے ہیں جبکہ دیگر گرجا گھروں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا سانحہ جڑانوالہ پرپنجاب حکومت کے بروقت اور مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔صوبائی وزیراطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب،برطانوی پولیٹیکل قونصلر بھی موجود تھے۔