ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون فائیو پر کال کرنیوالے خبردار

ون فائیو پر کال کرنیوالے خبردار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پرغیرمتعلقہ کالرزکیخلاف کارروائی کافیصلہ کر لیا گیا۔

 لاہور شہر میں ہرماہ200 ٹاپ غیرمتعلقہ کالرزکوتنبیہ کیلئےکال بیک کی جا رہی ہے،تنبیہ کے باوجود 15 پر غیرمتعلقہ کالز کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے،15ایمرجنسی نمبرپرروزانہ کی بنیادپر70سے80ہزارکالزموصول ہوتی ہیں۔

 ایس پی اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ہر ماہ 12 سے 15 لاکھ غیر متعلقہ کالز کی جارہی ہیں،غیر متعلقہ کالز کی وجہ سے ون فائیو ایمرجنسی نمبر مسلسل مصروف رہتا ہے،ایمرجنسی نمبرکےناجائزاستعمال سےسنگین صورتحال میں پھنسےشہریوں کی امدادمیں تاخیرہوتی ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پرغیر ضروری کالزسے اجتناب کریں۔