چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار، ویڈیوز برآمد

FIA Cyber Crime arrested accused involved in Child Pornography
کیپشن: Child Pornography
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار، سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم بن یامین کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم بن یامین کو گرفتار کیا، ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے بھاری مقدار میں چائلڈپورنوگرافی سے متعلق متعدد ویڈیوز برآمد کر لی گیں۔ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا،ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جس کی تفتیش جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer