سٹی 42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق آج قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے، مصباح الحق اب دس روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے، جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔
In pre-departure PCR testing, Misbah-ul-Haq has tested positive, he remains asymptomatic. Rest of the squad to fly out from Jamaica later today as scheduled.
We wish Misbah a speedy recovery.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2021
یاد رہے کہ کیریبین میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔