پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی،  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ برس 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔  تحریک انصاف پارٹی آئین کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہر 4 سال بعد کرانے کی پابند ہے،  پی ٹی آئی کے 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے باعث الیکشن کمیشن سے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer