ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم آمدن والے افراد کو کم از کم ایک سال کے ٹیکس استثنیٰ کی تجویز

کم آمدن والے افراد کو کم از کم ایک سال کے ٹیکس استثنیٰ کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک : کورونا اور مہنگائی ، حکومت سالانہ 12 لاکھ روپے سے کم آمدن والے افراد کو کم از کم ایک سال کے ٹیکس استثنیٰ کی پیشکش کرے: سینٹ کمیٹی  کی تجویز

 تفصیلات کے مطابق  سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کااجلاس  ہوا۔کمیٹی نے اسٹیٹ بینک پاکستان  کے حکام کو کہا کہ 'سیاسی طور پر بے نقاب' افراد کی اصطلاح کے ساتھ سیاستدانوں کو بدنام نہ کریں۔ بینکوں نے معاشرے کے بعض طبقات کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جن میں وکلا، جج اور سیاستدان شامل ہیں جیسے کہ وہ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت اور بدعنوانی میں ملوث ہوں۔ساتھ ہی کمیٹی نے مرکزی بینک کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے بینکوں کی جانب سے انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (آئی بی ایف ٹی) چارجز ختم کیے جائیں۔اس سے ڈیجیٹلائزیشن اور دستاویزی معیشت کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

 ڈپٹی گورنر  اسٹیٹ بینک جمیل احمد  کی جا نب سے وضاحت دی گئی  کہ مرکزی بینک نےبینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ انفرادی صارفین کو کم سے کم 25 ہزار روپے ماہانہ فی اکاؤنٹ کی ڈیجیٹل فنڈ ٹرانسفرسروس مفت فراہم کریں۔