ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیوں نہ تمہاری نرس کی نوکری ختم کر دی جائے۔۔ ٹکٹاکر عائشہ اکرم کو قانونی نوٹس

کیوں نہ تمہاری نرس کی نوکری ختم کر دی جائے۔۔ ٹکٹاکر عائشہ اکرم کو قانونی نوٹس
کیپشن: ayesha akram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کروانے کے لیے پی آئی سی کے ایم ایس کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریاض احمد شاد کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ لیگل نوٹس ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے بھیجا گیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہیں انہوں نے قوانین توڑے ، عائشہ اکرم کی وجہ سے ملکی ساکھ خراب ہوئی  ہسپتال انتظامیہ واقعہ میں ملوث عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کرے۔

 عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پر مبنی ویڈیوز بنائی جو دائراخلاق سے باہر ہیں،  سرکاری ملازم ہوتے ہوئے کوئی بھی شخص ایسی غیر اخلاقی حرکات کرے تو اس کو سزا ملنی چاہیے،  عائشہ اکرم کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست بھی لاری اڈا تھانہ درج کروائی، ہسپتال انتظامیہ عائشہ اکرام کو فی الفور نوکری سے فارغ کرے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer