(عرفان ملک، فخرامام) بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ نہیں پائے گا، سٹی ٹریفک پولیس خود بنے گی مدعی، مقدمہ چلایا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے تمام سیکٹر انچارجز کو مراسلہ جاری کر دیا، ٹریفک پولیس کے مطابق کئی ایسے حادثات ہوئے جس میں کوئی مدعی نہ بنا اور حادثات کا باعث بننے والے ملزم ڈرائیورز کے خلاف کوئی قانونی کاروائی ہی نہ ہوئی، قانونی کارروائی نہ ہونے پر یہ ڈرائیورز دوبارہ روڈ پر آکر حادثات کا باعث بنتے ہیں ۔
اس صورتحال میں سیکٹر انچارج خود مدعی بنے گا ، تاکہ حادثے کی وجہ بننے والے ڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی کی جاسکے اور حادثات سے محفوظ رہاجاسکے، اس اقدام سے حادثات میں واضح کمی آئے گی اور حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔