ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح کے پاکستان کا مطالبہ کرتے اکرام الحق دنیا سے رخصت ہوگئے

جناح کے پاکستان کا مطالبہ کرتے اکرام الحق دنیا سے رخصت ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عفیفہ نصر) تحریک پاکستان کے متحرک کارکن ”جناح کے پاکستان“ کا مطالبہ کرتے کرتے جہان فانی سے کوچ کر گئے، اکرام الحق نے قائد اعظم کے ساتھ یادگار وقت گزارا تھا اور پھر نوے سالہ اکرام الحق لبرٹی گول چکر پر عوامی شعور کو جگاتے جگاتے جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

 گزشتہ چھ سال سے لاہور کے مختلف علاقوں میں ”مجھے جناح کا پاکستان چاہئے“ کا پلے کارڈ لیکر کھڑا ہونا انکا معمول تھا۔ان کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ اکرام الحق قائد اعظمؒ کے نڈر سپاہی اور طالب علم لیڈر تھے اور ممدوٹ ہاﺅس کے باہر قائد اعظمؒ کی حفاظت کیا کرتے تھے۔

اکرام الحق نے قا ئد اعظم کے شانہ بشانہ تحر یک پا کستان میں بھر پور کر دار ادا کیا، ان کے بیٹے بتاتے ہیں کہ وہ جس پاکستان کا خواب دیکھتے تھے وہ تو سرے سے موجود ہی نہیں رہا،چاہتے تھے کہ جس مقصد کیلئے قائد اعظم نے پاکستان بنایا وہ مقصد حاصل ہو۔ اکرام الحق کی نماز جنازہ آج سہ پہر چار بجے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن میں ادا کی جائے گی ۔

Sughra Afzal

Content Writer