اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام )مغلپورہ پولیس کی  کارروائی، اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کرلی۔   

ملزم  حسن کے قبضہ سے 2 پسٹل، متعدد گولیاں، 3 موبائل فونز اور 50 ہزار نقدی  برآمد کرلی۔ ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل، پرس اور بیگ چھینتے اور فرار ہوجاتے تھے۔

ملزم سے دوران تفتیش سابقہ 6 مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔