ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کا ایک اور سیاہ کارنامہ سامنے آگیا

جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کا ایک اور سیاہ کارنامہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان علیم) حکومت بدلی مگر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات نہ بدلے، جناح ہسپتال میں ڈاکٹرز کی سنگین غفلت کے باعث خاتون نے شعبہ حادثات کے برآمدے میں بچے کو جنم دے دیا۔

عیدالاضحی کے موقع پر ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جناح ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث خاتون نے ایمرجنسی کے برآمدے میں بچے کو جنم دے دیا۔

 متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزنے کمرے سے نکال کر انتظار کرنے کو کہا تکلیف میں آہ و پکار کے باوجود کسی ڈاکٹر نے بات نہ سنی جبکہ خاوند کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو بھی ڈاکٹرز نے دھکے دے کر نکالا۔

Sughra Afzal

Content Writer