ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑواں شہر میں ہر قسم کی ٹریفک بحال ؛ فیض آباد اورپیر ودھائی ٹرانسپورٹ اڈا تاحکمِ ثانی بند

جڑواں شہر میں ہر قسم کی ٹریفک بحال ؛ فیض آباد اورپیر ودھائی ٹرانسپورٹ اڈا تاحکمِ ثانی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا

 ضلعی انتظامیہ اسلام آباد  کے مطابق تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی،شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دئیے گئے ہیں۔

فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا،  دامن کوہ، لیک ویو سمیت تمام پارکس بھی پبلک کے لیے کھول دئیے گئے ہیں

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ہدایات جاری کردیں۔ 

ڈی سی راولپنڈی  نے کہا شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے ،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے، 

پیر ودھائی ٹرانسپورٹ اڈا تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔