سٹی 42: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب قرار دیا گیا ۔
پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا،برادرانہ کردار کی تعریف کی گئی ۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک پیش کر دیا،پاکستان کا دورہ بہت نتیجہ خیز رہا،ہم خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی نیک نیتی اور برادرانہ کوششوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا امریکہ واقعی سفارتکاری کے حوالے سے سنجیدہ ہے یا نہیں۔
