ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ : ماں کے ہاتھوں تین بچوں کا قتل، تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

اچھرہ : ماں کے ہاتھوں تین بچوں کا قتل، تفتیش سی سی ڈی کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: اچھرہ کے علاقے میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کی تفتیش جاری ہے، جسے اب کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم گزشتہ رات جھنگ گئی تھی، جہاں ملزمہ کے مبینہ دوست شہریار کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم شہریار کو تحویل میں لینے کے لیے جھنگ پہنچی تھی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اور شہریار کے درمیان دوستی تھی اور دونوں شادی کے خواہشمند تھے۔ تاہم اس پہلو کی مزید تصدیق اور کردار کا تعین تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق شہریار کو کیس میں شامل تفتیش کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اسے بچوں کے قتل کے واقعے کا پہلے سے علم تھا یا نہیں۔ اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تحقیقات جاری ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں سامنے آنے والی تمام تفصیلات کو شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے گا۔