ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ :اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

کاہنہ :اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:کاہنہ کے  علاقے میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی سے ٹریس کرکے کیرکا گاؤں سے ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق  ملزم رات کے اوقات میں گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا، ملزم نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور کی آواز پر اہل خانہ نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ۔
ملزم ساجد کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔