ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائٹ ڈیزل، جیٹ فیول سستا ہو گیا

لائٹ ڈیزل، جیٹ فیول سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیک وقت اضافہ اور کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی شرحیں جاری کر دیں، جس سے عوام کو جزوی ریلیف کے ساتھ اضافی بوجھ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق لائٹ ڈیزل 28 روپے 81 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 270 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے اور یہ ایک ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔