ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر مزید بوجھ، پٹرولیم لیوی 107 روپے فی لیٹر سے تجاوز

عوام پر مزید بوجھ، پٹرولیم لیوی 107 روپے فی لیٹر سے تجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی سطح پر ایندھن کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول پر عائد لیوی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پٹرولیم لیوی کی مجموعی شرح 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت  نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول26 روپے77 پیسے  فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت  393 روپے35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل 26 روپے 77 پیسے  فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔