ویب ڈیسک: دبئی میں مقیم معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انشااللہ پاکستان ضرور واپس آئیں گے تاہم فی الحال حالات سازگار نہیں۔
رجب بٹ نے مشہور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ"انشااللہ میں واپس پاکستان آؤں گا، کیوں نہیں آؤں گا، میرا ملک ہے، میں ضرور واپس آؤں گا، مگر کچھ ’ہائی کمانڈز‘ سے اجازت درکار ہے۔"
توہین مذہب سے متعلق الزامات پر بات کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا کچھ کہا یا کیا نہیں کیونکہ وہ ایک مسلمان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ان کے الفاظ سے دکھ پہنچا تو وہ اللہ کے گھر بیٹھ کر معذرت کر چکے ہیں اور اب بھی دل سے معافی مانگتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری معذرت اس لیے نہیں کہ مجھے پاکستان آنے دیا جائے بلکہ اگر میں مجرم ہوں تو قانون سزا دے، اگر بے گناہ ہوں تو بری کرے۔