ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی خلاء باز جلد چینی خلائی مشن کا حصہ بنیں گے، چین کی تصدیق

پاکستانی خلاء باز جلد چینی خلائی مشن کا حصہ بنیں گے، چین کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (CMSA) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلائی مسافر جلد چین کے خلائی اسٹیشن "تیانگونگ" پر جانے والے بین الاقوامی مشن کا حصہ بنیں گے۔ 

چینی خلائی ایجنسی کے ترجمان لن شی جینگ کے مطابق پاکستانی خلاء بازوں کا انتخابی عمل جاری ہے، جو رواں سال فروری میں دستخط شدہ تعاون کے معاہدے کے تحت شروع ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مرحلہ وار عمل میں دو پاکستانی خلا بازوں کو چین میں تربیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
انتخاب کا عمل تین مراحل پاکستان میں ابتدائی مرحلہ، چین میں دو اضافی مراحل پر مشتمل ٹیسٹنگ اور انٹرویوز  پر مشتمل ہے۔
لن شی جینگ نے مزید بتایا کہ منتخب خلاء بازوں میں سے ایک پاکستانی خلا باز بطور "پے لوڈ اسپیشلسٹ" مشترکہ خلائی پرواز میں شامل ہوگا۔ وہ مشن کے دوران آپریشنل ذمہ داریاں اور سائنسی تجربات انجام دے گا اور چینی خلائی اسٹیشن پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین شینزو 20 مشن کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہے، جو آج شام 5 بج کر 17 منٹ پر تین چینی خلا بازوں کو خلاء میں روانہ کرے گا۔