کیفی خلیل کا " کہانی سنو" کی اگلی کہانی سنانے کا عندیہ

کیفی خلیل کا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : "کوک سٹوڈیو سیزن 14  "کے گانے "کنایاری" سےشہرت حاصل کرنے والے  نوجوان گلوکار کیفی خلیل" کہانی سنو "کی اگلی کہانی سنانے کا عندیہ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق کیفی خلیل کے" کہانی سنو "کی مقبولیت کے بعد ان کے مداح بڑی بےصبری  سے ان کے اگلے گانے اور آواز سننے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں عید کے موقع پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کیفی خلیل نے معروف میزبان جنید اکرم کی پوڈ کاسٹ کے لیے انٹرویو دیا ہے۔

 اس دوران کیفی خلیل نے اپنے میوزک ٹریک "کہانی سنو" سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ" یہ میرا پرانا گانا تھا، میں نے اس گانے کو دوبارہ لکھ کر گایا، میں نے سوچا کہ کیوں نہ اب اس گانے کے ساتھ انصاف کیا جائے، "کہانی سنو" کو ری کمپوز کرنا تھا کہ یہ ٹریک دنیا بھر میں وائرل ہو گیا اور پسند کیا جانے لگا"۔کیفی خلیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ "اپنے آنے والے نئے گانے میں " کہانی سنو" سے جو کہانی شروع ہوئی ہے اُسے آگے لے کر چلوں گا اور مزید گلے شکوے کرتا نظر آؤں گا۔