ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار کی گھر سے لاش برآمد

بھارتی اداکار کی گھر سے لاش برآمد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: کنڑ ٹی وی اداکار سمپت جے رام  بنگلورو کے نیلمنگالا میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں ، ان کی عمر 35 برس تھی،   اداکار نے کئی ٹی وی سیریلز اور فلموں جیسے 'اگنیساکشی' اور 'سری بالاجی فوٹو سٹوڈیو' میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔ 

این ڈی ٹی وی کے مطابق سمپت جے رام کے دوست اداکار راجیش دھروا  نے ایک فیس بک پوسٹ میں سمپت کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا  'ہم میں تمہاری جدائی کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہے، ابھی بہت سی فلمیں بننا باقی ہیں، آپ کے خوابوں کو سچ کرنے کے لیے ابھی بھی کافی وقت ہے،   پلیز واپس آجاؤ۔'

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے رام مبینہ طور پر کافی کام کی پیشکش نہ ملنے پر ناراض تھے۔ ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں سمپت جےرام کی اگنیساکشی کے ساتھی اداکار وجے سوریا نے کہا کہ اداکار اچھی پیشکشوں کا انتظار کر رہے تھے۔ 'میں نے اس کی زندگی میں ایسا کچھ ہونے کی توقع نہیں کی تھی۔ وہ ایک اداکار کے طور پر اچھے مواقع کے منتظر تھے۔ وہ اپنے کیریئر میں اونچا جانا چاہتے تھے اور بہت پرجوش تھے۔'