(شہزاد خان ابدالی)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا ۔
شہر لاہور کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 250 روپے فی تولہ سستا ہوا جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 31 ہزار650 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 20 ہزار 175 روپے میں فروخت ہوا اور 10 گرام تیزابی چاندی کی قیمت 1510 روپے رہی تاہم صرافہ بازاروں میں سونے کی تجارت شدید مندی کا شکار ہے ۔
جیولرز برادری کا کہنا ہے کہ سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث ٹریڈ نہ ہونے کے برابر ہے ،گاہک خریدنے کی بجائے سونے کے ریٹس پوچھنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔