ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد چیمہ کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

احد چیمہ کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی
کیپشن: Ahad Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد  خان چیمہ کو عمرہ ادائیگی کی اجازت مل گئی۔

احتساب عدالت نمبر چار کے جج ساجد علی اعوان نے سماعت کی ۔احتساب عدالت نے  احد چیمہ کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت نے احد چیمہ کی عمرہ ادائیگی کیلئے  اجازت کی درخواست منظور کر لی ۔

عدالت نے احد چیمہ کو 20٫20لاکھ  کے دو ضمانتی  مچلکے  جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے  احد خان چیمہ نے بیرون ملک سفر  کی اجازت کیلئے  درخواست دائر کی تھی ۔احد چیمہ کے وکیل چوہدری محمد نواز  نے عدالت میں دلائل دیئے ۔نیب پراسکیوٹر اسد اللہ ملک نے  درخواست پر اعتراض نہیں کیا ۔

  احد چیمہ نے موق اختیار کیا کہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں۔مجھے بیرون ملک سفر  جانے کی اجازت دی جائے ۔سپریم کورٹ نے ضمانت  منظوری کے فیصلہ میں شرط رکھی کہ ملک سے باہر جانا ہو ٹرائل کورٹ سے اجازت لی جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر