ویب ڈیسک: منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز کے معاملے پر تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسز پر جلد فیصلے کیلئےاستدعا کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔
26 ارکان پنجاب اسمبلی پر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے۔