ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے ایک اور بڑااعلان کردیا

پی ٹی آئی نے ایک اور بڑااعلان کردیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان دس مئی کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود ملتان پہنچے جہاں کارکنان نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا، شاہ محمود قریشی نے بابر چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے منتخب نمائندوں نے ضمیر فروشی نہیں کی، وہ عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہے، اخترملک،میاں طارق عبداللہ،حاجی سلیم یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے عوام کےووٹ کااحترام کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان دس مئی کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور کارکنان کا لہو گرمائیں گے، ملتان والوں تیار ہوجاؤ، ہمارا کپتان ملتان آرہا ہے۔