ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیزے شاہ نئی پریشانی میں مبتلا، مداحوں کو آگاہ کردیا

علیزے شاہ نئی پریشانی میں مبتلا، مداحوں کو آگاہ کردیا
کیپشن: Alizeh Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرواداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پرمتحرک نظر آتی ہیں، اس بار انہوں نے اپنی پریشانی کاتذکرہ مداحوں سے کیا اور ان کو آگاہ کیا کہ ٹویٹر پر ان کے نام سے بنااکاؤنٹ جعلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈ ل اور اداکارہ علیزے شاہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی سٹار ہیں جن کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ نے اس بار مداحوں کو اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر پر ان کے نام سے جو اکاؤنٹ بنا ہے وہ جعلی ہے ان کا کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں،مزید بات کرتے ہوئے کا اداکارہ نے اپنا آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیا۔

علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کیے گئے سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹوئٹ اداکارہ کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔جعلی اکاؤنٹ میں ایک ٹویٹ وزیراعظم عمران خان کو منسوب کرتے ہوئے کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ براہِ کرم! امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسی کے نیچے اداکارہ نے تحریر کیاکہ میں دہرادوں میرا کوئی ٹویٹ اکاؤنٹ نہیں!!!

M .SAJID .KHAN

Content Writer