سٹی42: جینا مہنگا مرنا مہنگا، کے نعرے لگاتے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ورکرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا، مختلف محکموں سے کارکنان ریلیوں کی صورت میں جمع ہوئے اورمطالبات نہ ماننے پرحکومت مخالف نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کارکنان نےدیرینہ مطالبات پورےنہ ہونے پرحاجی ارشاد کی قیادت میں فیصل چوک میں احتجاج کیا، کارکنان الاونسزکی منظوری، گروپ انشورنس، تنخواہوں میں اضافہ، کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے سمیت دیگرمطالبات کیلئےسراپا احتجاج بنے۔ ایپکا کارکنان نے فیصل چوک سے پنجاب اسمبلی کے گیٹ کی جانب آئے تو پولیس اہلکاروں نےایپکاکارکنان کوپیش قدمی سےروک دیا، کارکنان نےشیم شیم کےنعروں سے صدائےاحتجاج اسمبلی کے اندربیٹھے حکام تک پہنچانے کی کوشش کی۔
بزدارسرکارسےمایوس ایپکا کےمرکزی صدرحاجی ارشادکی سپیکر پرویز الہی سے مطالبات کیلئے بات چیت کی تمنابھی ادھوری رہ گئی، ایپکاصدرنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق بھی بتایا۔ ایپکا کے احتجاجی مظاہرے کے دوران کسی اعلی حکام نے ایپکا قیادت سے مذکرات نہ کئے، مرکزی صدرحاجی ارشادنے2 مئی کو اسلام آباداورلاہوردھرنے کا عندیہ دے کر پنجاب اسمبلی چوک سےاحتجاج ملتوی کردیا، کارکنان اسمبلی چوک سےپُر امن طور پرمنتشرہوگئے۔