ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔

اماراتی حکام کے مطابق عرب امارات پر ایک دن میں 6 لاکھ 40 ہزار سائبر حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، اس دوران پیٹرولیم، گیس، بجلی، پانی اور بینکنگ شعبے سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر رہے۔

اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ سائبر حملوں کے باعث  اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل نے کمپنیوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ اپریل میں سائبر حملوں کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

اماراتی حکام کے مطابق سائبر حملے جنگ کا نیا ہتھیار بن چکے ہیں، 85 فیصد سے زائد حملے صارفین کی غلط کلک سے شروع ہوتے ہیں، سائبر حملہ آور کئی ماہ تک خاموش رہ کر کارروائی کرسکتے ہیں۔