ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتvs بنگلہ دیش؛ ٹائیگرز  کی مشکلات کا آغاز

India vs Bangladesh, Asia Cup , Super four round, Dubail Stadium

سٹی42: دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم انڈیا کے  دیئے ہوئے  169 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے 6 اووروں میں  44 رن بنا پائی  اور  7 ویں اوور کی دوسری گیند پر بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ گر گئی۔

  بنگلہ دیش کی ایک وکٹ دوسرے اوور میں 4 رنز پر گر گئی تھی۔ 

 انڈیا نے آج میچ میں پہلے بیٹنگ کی اور  168 رنز بنائے  تھے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے میچ میں پہلا چھکا   پرویز حسین عمون نے چھٹے اوور میں جسپریت بومرہ کو  مارا تھا۔ اگلے اوور میں وہ کلدیپ کی بال کو سویپ کرنے کی کوشش مین کیچ آؤٹ ہو گئے۔  عمون نے 19  گیندوں سے 21 رنز بنائے۔

سات اوورز مین بنگلہ دیش کی ٹیم نے ففٹی کر لی۔ سیف  21 رنز اور ہردو  3 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔