ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش اور انڈیا کے  میچ میں رشاد حسین گیم چینجر باؤلر

bangladesh vs india, Rishad Hussain, City42, Asia Cup

16 اوورز میں انڈیا کا سکور 135 ہو پایا

سٹی42: بنگلہ دیش اور انڈیا کے  میچ میں رشاد حسین گیم چینجر باؤلر ثابت ہو رہے ہیں۔

اب تک گری چار میں سے دو وکٹیں رشاد حسین نے لیں اور ابھیشک بھی رشاد حسین کی بال پر ہی رن آؤٹ ہوئے۔ 12 ویں اوور میں صرف دو رنز کے اضافے کے ساتھ  ابھیشک سرما اور سوریا کمار یادو کی دو وکٹیں ضائع ہو جانے سے  انڈیا دباؤ میں آیا اور  15 ویں اوور میں ایک اور وکٹ گنوا بیٹھا۔  تلک ورما تنظیم حسن کی بال پر  کیچ  آؤٹ ہوئے۔

15 اوورز ختم ہوئے تو انڈیا کا سکور  132 تھا،  16 ویں اوور کے ختم ہونے پر سکور  135 ہو پایا ہے۔

انڈیا کا رن ریٹ اب گر کر 8,53 ہو گیا ہے۔ 

انڈیا کے بیٹر دباؤ میں ہیں اور انڈیا ہاٹ واٹرز میں؛ اس کے ساتھ ہی انڈیا کی جیت سے اپنے فائنل میں پہنچنے کی آس لگا کر میچ دیکھنے والے  گرین شرٹس کے فین بھی  ڈپریشن میں جا رہے ہیں۔