ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایشیا کپ سپر فور؛ بنگلہ دیش کے لئے بھارت سے میچ جیتنے کا وائیٹل چانس بن گیا

Asia Cup T20 Tournament, India vs Bangladesh, Dubail International Cricket Stadium, Haris, Saim Ayub , Faisal Shah

سٹی42:  ایشیا کپ  ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور راؤنڈ ک میں  بنگلہ دیش کے ساتھ  اہم میچ میں انڈیا  کے بیٹر بہت اچھا آغاز کرنے کے بعد فینز کی توقع سے بہت کم سکور بنا پائے۔

 بنگلہ دیش کے لئے یہ میچ جیتنے کا وائیٹل چانس بن گیا۔ پاکستانی فین اس وقت پڑوسی کی جیت کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔

  20 اوورز میں انڈیا کا مجموعہ صرف 168 تک پہنچ سکا اور اس کی چھ وکٹیں گریں۔  آخری اوور میں صرف 4 رنز بن پائے۔ ہردیک پانڈیا آخری بال پر آؤٹ ہو گئے۔

Caption بنگلہ دیش کے رشاد حسین کی باؤلنگ نے انڈیا کی بیٹنگ لائن کو ڈسٹرب کرنے میں خاصا کردار ادا کیا۔ انہیں وکٹیں تو دو ہی ملیں لیکن ان کی باؤلنگ کا امپیکٹ انڈیا کیلئے ڈسٹربنگ تھا۔ 

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج بنگلہ دیس اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ بنگلہ دیش کے کیپٹن ذاکر حسین نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ دی تھی۔  دبئی سٹیڈی میں ایشیا کپ کے اب تک ہوئے 7 میچوں میں سے 5 میچ ٹارگٹ چیز کرنے والی ٹیم نے جیتے۔ آج ذاکر حسین کا فیصلہ  کم از کم انڈیا کی بیٹنگ کو تھوڑے مجموعہ تک محدود رکھنے کی حد تک تو صحیح رہا۔

انڈیا کی بیٹنگ

انڈیا کے اوپنر ابھیشیک اور  شبمن گل نے بہت جارحانہ آغاز کیا اور چھ اوورز میں  72 رنز بنائے۔

یہ  12 رن فی اوور کی اوسط تھی۔ باقی اوور بھی اس اوسط کے ساتھ کھیل پاتے تو بھارت کا سکور  20 اوورز میں  240 ہوتا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

ساتوین اوور میں  77 کے سکور پر شبمن گل آؤٹ ہوئے۔ 83 رنز پر دوبے بھی آؤٹ ہو گئے۔

ابھیشیک شرما آج بھارت کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے جنہوں نے  25 گیندوں سے ففٹی بنائی اور 37  گیندوں سے 75 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ابھیشیک نے  6 چوکے مارےاور  5 چھکے مارے۔

ابھیشیک کے آؤٹ ہونے کے بعد انڈیا کے  مزید دو بیتر جلدی آؤٹ ہو گئے۔  سوریا کمار یادو  113  رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے اور تلک ورما مجموعہ کو 129 تک پہنچا کر آؤٹ ہو گئے۔ 

اس کے بعد انڈیا کا رن ریٹ بہت سلو ہو گیا، وکٹ تو  20 ویں اوور کی آخری بال پر ہی گری لیکن رنز کم بن پائے۔

ابھیشیک کے بعد ردیک پانڈیا  38  رنز اور شبمن گل 29 رنز کے ساتھ نمایاں رن میکر رہے۔

بنگلہ دیش کی باؤلنگ