سٹی 42 : ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی، جس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دفاع اور سکیورٹی شعبوں میں نئے تعاون کے مواقع پر زور دیا۔ مہمان جنرل نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔
ملائشین چیف آف ڈیفنس فورسز کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
سورس : آئی ایس پی آر