ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم فائیو 11 روز  سے ملتان سے اوچ شریف تک بند

موٹروے ایم فائیو 11 روز  سے ملتان سے اوچ شریف تک بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمر خان: موٹروے ایم فائیو پر ملتان سے اوچ شریف کے درمیان ٹریفک کی بندش کو 11 روز گزر چکے ہیں۔ سیلابی پانی سے جلالپور پیر والا انٹرچینج کے قریب سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث یہ حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق متاثرہ حصے کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔ اس دوران شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہری شاہ شمس انٹرچینج سے نکل کر قومی شاہراہ (N-5) کا راستہ اختیار کریں۔اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ ایم فائیو پر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح شیر شاہ انٹرچینج سے بھی موٹروے کو دوبارہ جوائن کیا جا سکتا ہے۔