ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوٹا پنجاب اور سوزوکی پاکستان کے درمیان ایم او یو کی تقریب

ٹیوٹا پنجاب اور سوزوکی پاکستان کے درمیان ایم او یو کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ٹیوٹا پنجاب اور سوزوکی پاکستان کے درمیان ایم او یو کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کے 48 انجن ٹیوٹا کے ہینڈاوور کئے، یہ انجن ٹیوٹا کے مختلف اداروں میں طلباء کی تربیت کیلئے فراہم کئے گئے۔ 

ایم او یو پر چیئرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر ،سوزوکی کے ایم ڈی ہیروشی کوامورا نےدستخط کئے۔  چیئرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ تربیتی مقاصد کیلئے 660 سی سی انجنز کی فراہمی کیلئے سوزوکی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے طلبہ کے لئے بہترین تربیتی عمل کو ممکن بنا رہے ہیں، یہ انجن مکینکل اور آٹو موبائل کے طلبہ کی ورکشاپس میں رکھیں جائیں گے۔ 

تقریب میں سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ ٫ ڈی جیز عامر عزیز ، شیراز لودھی نے شرکت کی ۔ اسکے علاوہ سوزوکی کی طرف سے ہیڈ آفٹر سیلز وسیم پرویز ،ہیڈ آپریشنز عدنان خان و دیگر شریک ہوئے۔ 

بعد ازاں شرکاء نے ٹیوٹا کے حوالے کئے جانے والےانجنز کا معائنہ بھی کیا ۔ انجن رواں ماہ کے اندر ٹیوٹا کے اداروں میں طلبہ کی تربیت کیلئے دستیاب ہوں گے ۔