ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ڈاکٹر بننا نہیں چاہتا‘‘، 19 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

 ’’ڈاکٹر بننا نہیں چاہتا‘‘، 19 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کے ایک 19 سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلے کے دن خودکشی کر لی.

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا میں 19 سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلے والے دن خودکشی کی جس کی شناخت انوراگ انیل بورکر کے نام سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے خودکشی کرنے سے پہلے پیغام لکھا چھوڑا کہ میں ڈاکٹر بننا نہیں چاہتا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے گھر میں خودکشی کی جس کی لاش گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی، موقع سے اس کا لکھا ہوا پیغام بھی ملا ہے۔

پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔