ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان چونگی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و زیادتی، حنا پرویز بٹ کانوٹس

ملتان چونگی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و زیادتی، حنا پرویز بٹ کانوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان کے علاقے چونگی میں ایک مالک مکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے جس پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس  لیتے ہوئے  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ  خواتین و بچیوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں ،  ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ واقعے کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں لڑکی پر ہونے والے تشدد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔