ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات،حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

پٹرولیم مصنوعات،حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے عوام کو یکم اکتوبر سے پیٹرول سستا ہونے کی امید دلا دی۔
کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران نگران وزیر صنعت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کرنسی مستحکم ہوئی ہے تو اس کے نتائج بھی اچھے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا غیر قانونی طور پر باہر ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے سے بہتری ا?ئی ہے، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، امید ہے پہلی تاریخ کو پیٹرول کی قیمتوں پر خوشخبری آئے گی۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔