ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Imran Khan visit ISI headquarters
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے کے در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس سے قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں بحران ختم کرنے کے لیے امریکا بھی کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان اور امریکا کو افغانستان سے دہشتگردی کو روکنے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر