ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ،سولہ سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی

girl suicide
کیپشن: dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)کاہنہ کے علاقے میں سولہ سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی۔

 تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے پرسولہ سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔سولہ سالہ ثانیہ  کو طبعیت ناساز ہونے پر  جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ثانیہ کا اپنا اہلخانہ سے لڑائی جھگڑا ہوا ،جس پر دلبرداشہ ہو کر ثانیہ نے زہریلی گولیاں کھائیں،  مختلف پہلوؤں سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔