ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات شروع

BA, BSc exams have started
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)ایسوسی ایٹ ڈگری (بی اے،بی ایس سی) پارٹ ٹو امتحانات شروع ہوگئے،دس اکتوبر تک جاری رہنے والے امتحانات میں 84 ہزار طلباء شامل ہونگے۔
 تفصیلات کےمطابق ایسوسی ایٹ ڈگری (بی اے،بی ایس سی) پارٹ ٹو کے امتحانات شروع ہوگئے۔امتحانات کا آغاز اختیاری مضامین سے ہوا ہے۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 83 ہزار طلبہ شرکت کررہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے روف نواز کے مطابق امتحانات کے لیے 280 کے قریب سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

سینٹر میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ کورونا کی وجہ سے جہاں پہلے ایک سینٹر میں 35 بچے بیٹھتے تھے اب وہاں بیس بچوں کو بیٹھایا جائے گا۔صبح کے اوقات میں کلاسز کو دیکھتے ہوئے صبح کی شفٹ میں کم بچوں کے پرچے لیے جائیں گے۔ زیادہ بچوں کے امتحانات دوسری شفٹ میں منعقد کیے جارہے ہیں۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے سپروائزری سٹاف کو مخصوص رقم دی جائے گی جس سے تھرمل گن اور سینیٹائزر خریدیں گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ڈگری کا نام تبدیل نصاب 25 سال پرانا پڑھایا جارہا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا کریکولم تین سال بعد بھی تیار نہ کر سکی،یونیورسٹیوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا 25 سال پرانا نصاب رائج ہے، ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا نصاب مزید ایک سال پڑھایا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ ڈگری میں امتحانی سسٹم سالانہ سے سمیسٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے،سمیسٹر سسٹم میں بھی بی اے کا پرانا نصاب طلبہ کو پڑھایا جائے گا،پرائیویٹ یونیورسٹیز بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں بی اے کا نصاب پڑھا رہی ہیں۔

ہائرایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجویٹ پالیسی کے تحت کریکولم کی تیاری کی ذمہ داری لی تھی، انڈر گریجویٹ پالیسی کے تحت بی ایس آنرز کا کریکولم بھی ایچ ای سی نے تیار کیا تاہم ایسوسی ایٹ ڈگری کا نصاب تین سال بعد بھی تیار نہیں ہو سکا ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer