ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای سی سی کی 50 ہزار ٹن چینی  درآمد کرنے کی منظوری

Sugar
کیپشن: Sugar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 50 ہزار ٹن چینی  درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی گئی، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا، سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔

ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دیدی جو تین مراحل میں کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری دی گئی، ملازمین کو تنخواہیں 2021ـ22 کیلئے ادا کی جائیں گی، اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز جبکہ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری (ایف سی) سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer