سٹی42: شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز مقرر کر دیا ہے۔
36 سال کے شان مسعود نے 44 ٹیسٹ، 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کے 3،108 بین الاقوامی رنز بنائے ہیں۔ جس میں چھ ٹیسٹ سنچریاں شامل ہیں۔ شان نے 14 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی کپتانی بھی کی ہے جس میں حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو میچوں کی سیریز بھی شامل ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی، 2005 کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر اس کی پہلی ٹیسٹ
شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز مقرر ہونے کے بعد بھی قومی کرکٹ ٹیم مین شامل رہیں گے۔