طاہر جمیل:والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں کارروائی کے دوران مرغی کا مضرصحت گوشت پکڑا گیا۔
ویجی لینس ، انفورسمنٹ، فوڈ ،پیرا فورس کی مشترکہ کارروائی میں خفیہ کمپاؤنڈ سے غیر قانونی مرغی کا گوشت برآمد کیا گیا۔
خراب گوشت 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ اس سےناقص معیار کے نگٹس اور کباب تیار کیے جا رہے تھے۔فوڈ برانچ نے گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوادئیے۔
انفورسمنٹ ٹیم نے ناقص و مضرصحت گوشت پر جگہ سربمہر کر تے ہوئے چار افراد کے خلاف استغاثہ متعلقہ تھانے کو ارسال کر دیا گیا۔