ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا کا بڑا اقدام: ترسیلی نقصانات پر لیسکو کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

نیپرا کا بڑا اقدام: ترسیلی نقصانات پر لیسکو کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا)  نے بجلی کے ترسیلی نقصانات بڑھنے پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) پر  2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ  عائد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 23-2022 کے مقابلے 24 -2023 میں لیسکو کے یہ نقصانات 11.88فیصد سے بڑھ کر 15.92فیصد ہو گئے جس کے تحت نیپرا نے  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)   پر   2 کروڑ  50 لاکھ روپے کا  جرمانہ کردیا ہے۔

حکم نامے میں نیپرا نے کہا کہ لیسکو مارچ 2025 میں نیپرا (جرمانہ) ریگولیشنز 2021 کے تحت جاری کیے گئے شو کاز نوٹس کا کوئی اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔

ریگولیٹر نے نشاندہی کی کہ 3 ماہ سے زائد کا وقت دیے جانے کے باوجود کمپنی نے کوئی جواب جمع نہیں کرایا، جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ اس نے ریگولیٹری قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات کو عملاً تسلیم کر لیا ہے۔

دوسری جانب  نیپرا نے  اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بھی  وصولیاں بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔