ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا یوٹرن، 3 کتابیں اردو میں چھاپنے کا اعلان

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا یوٹرن، 3 کتابیں اردو میں چھاپنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض  : پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈنےچھٹی،ساتویں اور آٹھویں کی سنگل نیشنل کریکولم کے تحت چھاپی گئی 3 کتابوں کو آئندہ تعلیمی سال سے اردو میں چھاپنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکاکہناہے کہ چھٹی،ساتویں اور آٹھویں کی سنگل نیشنل کریکولم کے تحت چھاپی گئی تین کتابیں تاریخ،جغرافیہ اور اسلامیات ورک بک اردو میں شائع کی جائے گی۔ 
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکاکہناہے کہ اردو میں کتابیں چھپنے سے بچوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا کیونکہ تینوں کتابیں انگریزی میں ہونے کیوجہ سے طلباوطالبات کو پڑھنے میں مشکلات تھیں اورانگریزی زبان پر عبور نہ ہونے کیوجہ سے طلباء کو اردو ترجمہ کی کتابیں بازار سے لینا پڑتی تھیں۔

مذکورہ کتابیں انگریزی میں ہونے کیوجہ سے امتحانات میں بچوں کے نمبرز بھی کم آتے تھے۔