سٹی42: مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے سے متعلق مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر کی گئی اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کر لی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے بھی مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
پولیس نے مقدمے کی اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرا رکھی تھی جس میں بتایا گیا کہ مریم نواز اور دیگر ملزمان کے خلاف پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔ پولیس افسران نے بطور گواہ اور تفتیشی مقدمے میں اپنے بیانات ریکارڈ کرائے تھے ۔
تاہم رپورٹ کے مطابق ٹرائل کے لیے کسی بھی قسم کے ٹھوس شواہد دستیاب نہیں تھے جس پر عدالت نے مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔